Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوم الوطنی پرنس سلطان کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ

 
 اگلا قدم انٹراسٹی ٹورنامنٹ کا انعقاد ہے، بحرین اور دبئی کی ٹیموں کے ساتھ میچز بھی ہوںگے، خاور عباس
 ذکاءاللہ محسن۔ریاض
یوم الوطنی پرنس سلطان کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ 2017 اختتام پذیر ہوگیا، جس میں50 ٹیموں نے شرکت کی، اختتامی تقریب میں سیکڑوں کھلاڑیوں، ریاض کرکٹ سنٹر کے عہدیداروں، ریاض کرکٹ کی مینجمنٹ اور پاکستانی کمیونٹی کے سرکردہ افراد نے شرکت کی،الخرج روڈ پر واقع آر سی ایل کی گراونڈ میں خوب سماں دیکھنے میں آیا،جہاں کھلاڑی اور دیگر مہمانان گرامی پرجوش نظر آئے، ریاض کرکٹ لیگ کی جانب سے پیٹرن انچیف جواد الخلیفہ، سینیئر وائس پریذیڈنٹ حنیف بابر، چیف آپریٹنگ آفیسر خاور عباس، جوائنٹ سیکرٹری اینڈ میڈیا مینجر محمد رئیس، پبلک ریلیشن آفیسر عرفان صدیقی، اسٹیٹس مینجر سلمان قریشی جبکہ سب کمیٹی سے ڈاکٹر محمد ادریس، مبین، مارک، رضوان صدیقی، سید ادریس، ذیشان حیدر نے شرکت کی جبکہ سفارتخانہ پاکستان کے کمیونٹی ویلفیئر اتاشی محمود لطیف، خالد اکرم رانا، راشد محمود بٹ، زاہد لطیف سندھو، محمد خالد رانا، وقار نسیم وامق،عبدالقیوم خان اور دیگر کمیونٹی افراد شریک ہوئے،اس موقع پر آر سی ایل کے سنئیر وائس پریزیڈنٹ حنیف بابر نے حاضرین کو بتایا کہ ٹورنامنٹ میں دو ایونٹ منعقد ہوئے جس میں ٹی ٹونٹی اور ایٹ اوورز میچز ٹورنامنٹ شامل تھا۔چیف آپریٹنگ آفیسر خاور عباس کا کہنا تھا کہ ہمارا اگلا قدم کرکٹ کو مزید فروغ دینا ہے، اس حوالے سے انٹرا سٹی ٹورنامنٹ کا انعقاد بھی کیا جا رہا ہے، اس کے علاوہ بحرین اور دبئی کی ٹیموں کے ساتھ میچز کھیلنے کا اعادہ بھی کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ ہماری کوشش ہے کہ انٹرنیشنل میچ کھیلنے کے لئے بھی کوشش کی جائے جس کو ہم جلد یقینی بنا لیں گے، پیٹرن انچیف جواد الخلیفہ کا کہنا تھا کہ مجھے بہت خوشی ہے کہ سعودی عرب میں کرکٹ کی بھرپور حوصلہ افزائی ہو رہی ہے۔ میری ذاتی ترجیح رہی ہے کہ کرکٹ اور کھلاڑیوں کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کی جائیں۔ خواہش ہے کہ سعودی نوجوان بھی کرکٹ کے کھیل کی جانب آئیں تاکہ یہ شاندار کھیل مزید تقویت حاصل کر سکے۔ کمیونٹی کے افراد میں سے خالد اکرم رانا، محمد خالد رانا، راشد محمود بٹ، وقار نسیم،وامق، زاہد لطیف اور عبدالقیوم خان کا کہنا تھا کہ ہم ریاض کرکٹ لیگ کے اقدامات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں کہ وہ عرصہ دراز سے کرکٹ کے فروغ کےلئے ہمہ وقت کوشاں رہتے ہیں اور کرکٹ کھیلنے والے ممالک کے لڑکوں کو بہترین کرکٹ کھیلنے کا موقع فراہم کر رہے ہیں۔
ریاض کرکٹ لیگ کے زیراہتمام کھیلے جانے والے یوم الوطنی پرنس سلطان کپ جیسے سعودی کرکٹ سینٹرنے اسپانسر کیا ہے ، اس ہفتے مےں سیمی فائنل میچز کھیلے گئے ،سپر لیگ کے سیمی فائنل میچ میں ایور گرین نے فوکس کے خلاف 207 رنز بنائے جسمیں خاور 66 اور عمران 47 رنز بناکر نمایاں رہے ، فوکس کے عبیدہ نے دو کھلاڑیوں کو آو¿ٹ کیا، جواب مےں فوکس کی ٹیم نے عارف کے 57 اور جاوید کے 42 رنز کی بدولت مطلوبہ ہدف 19.3 اوورز میں حاصل کرکے میچ جیت لیا۔ایور گرین کی جانب سے خان نے2 وکٹیں حاصل کیں، عارف ملک کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔
پریمیئر گرین لیگ کے سیمی فائنل میچ مےںشاہین اسٹرائیکرز نے رن ریڈرز کے خلاف تین وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔ رن ریڈرز نے چھ وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز بنائے جس میں عبدالواحد 51، سمیر 50 رنز بناکر نمایاں رہے۔شاہین اسٹرائیکرز کے عمران نے تین کھلاڑیوں کو آو¿ٹ کیا ، جواب مےںشاہین اسٹرائیکرز کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 19.2 اوورز میں حاصل کرلیا جس میں شہباز 60 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے اور مین آف دی میچ کے حقدار پائے۔
دوسرے سیمی فائنل میں فنفا واریرز نے پاک گلیڈیٹرز کے خلاف 186 رنز بنائے جس میں طاہر 80 رنز بناکر نمایاں رہے، پاک گلیڈیٹرز کے نوشاد اور عادل نے 3، 3 وکٹےں حاصل کےں، جواب میں پاک گلیڈیٹرز کی ٹیم نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 19اوورز میں مطلوبہ ہدف حاصل کرکے میچ اپنے نام کرلیا جس میں اسماعیل 69 اور علی نے 51 رنز بنائے، اسماعیل کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
پریمیئر بلیو لیگ کے پہلے سیمی فائنل میچ میںانصاف الیون نے نور نٹ کے خلاف پانچ وکٹوں کے نقصان پر 222 رنز بنائے جس میں صبغت اللہ نے 83 اور حماد نے 52 رنز کی اننگز کھیلی، نور نٹ الیون کے زاہد نے دو وکٹیں حاصل کیں، جواب میں نور نٹ کی ٹیم 153 رنز ہی بنا پائی جس میں حنیف 42 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، انصاف الیون کے بولروں مےں واجد اور فیصل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، صبغت اللہ مین آف دی میچ قرار پائے۔
دوسرے سیمی فائنل میچ میں حیدرآباد بوائز نے ساغر کلب کے خلاف 186 رنز بنائے اسماعیل نے 70 اور فضل نے 69 رنز بنائے ، ساغر کلب کے غلام نے تین کھلاڑیوں کو آو¿ٹ کیا، جواب میں ساغر کلب کی ٹیم نے چار وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ ہدف حاصل کرلیا جس میں غلام نے آل راو¿نڈ پرفارمنس دیکھتے ہوئے 58 رنز کی اننگز کھیلی اور مین آف دی میچ قرار پائے، جبکہ اسماعیل نے3 وکٹےں حاصل کیں۔
پریمیئر وائٹ لیگ کے پہلے سیمی فائنل میچ میںگوجرانوالا الیو ں نے بلیک کیپ کے خلاف 6 وکٹوں کے نقصان پر 226 رنز بنائے جس میں وقار نے 67 رنز بنائے ، جواب مےں بلیک کیپ کی ٹیم 177 رنز ہی بنا پائی اور 49 رنز کے فرق سے میچ ہار گئی ۔ گوجرانوالہ الیو ن کے طہ اور حسن نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آو¿ٹ کیا، طہ ساجد کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔
دوسرے سیمی فائنل میں رائل فائٹرز نے سہارا گلیڈیٹرز کے خلاف 6 وکٹوں پر 202 رنز کا ہدف دیا جس میں قیصر نے 84 اور توصیف نے 41 رنز بنائے، فہد نے دو وکٹےں حاصل کےں، جواب میں سہارا گلیڈیٹرز کی ٹیم 188 رنز ہی بنا پائی جس میں جعفر 47 اور محمد 37 رنز بناکر نمایاں رہے، قیصر نے دو کھلاڑیوں کو آو¿ٹ کیا، قیصر کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔
پریمیئر اورینج لیگ کے پہلے سیمی فائنل میچ میں چیلنجرز گیم نے ریاض پاکرز کے خلاف سات وکٹوں پر 217 رنز بنائے جسمیں عدنان 75 اور قاسم 43 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، وسیم نے تین کھلاڑیوں کو آو¿ٹ کیا، جواب میں ریاض پاکرز کی ٹیم 182 رنز ہی بنا پائی اور 45 رنز کے فرق سے میچ ہار گئی رانا 37 اور متین 32 رنز بناکر نمایاں رہے، چیلنجرز گیم کی جانب سے علی نے5 کھلاڑیوں کو آو¿ٹ کیااور مین آف دی میچ قرار پائے۔
آخری میچ میں پیسفک بلیو نے چارجرز کلب کے خلاف 142 رنز بنائے جس میں طاہر 37 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، سلیم نے 2 وکٹیں حاصل کےں ، جواب میں چارجرز کلب نے 13.5 اوورز میں مطلوبہ ہدف حاصل کرلیا جس میں شعیب نے 50 اور سلیم نے 31 رنز بنائے، سلیم کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔
 

شیئر: