Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حقیقی زندگی میں فلمی کردار سے مختلف ہوں،ریچا چڈا

ورسٹائل اداکارہ ریچا چڈا ان دنوں اپنی آنے والی کامیڈین فلم’ ’فقرے رٹرنز“ کی تشہیر میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ حقیقی زندگی میں اپنے فلمی کردار سے بہت مختلف ہیں۔ساتھ ہی اداکارہ نے بالی وڈ میں ہونے والی بڑی اور پرتعیش پارٹیوں میں شرکت نہ کرنے کا سبب بھی بتادیا۔اپنے ایک انٹرویو میں ریچا چڈا نے کہا کہ وہ ’فقرے رٹرنز‘ کی بھولی پنجابن سے کافی مختلف ہیں، وہ حقیقی زندگی میں نہایت ہی حساس ہیں۔اپنی فلم کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اس سیریز کی پہلی فلم کے دوران سب اداکار ایک دوسرے سے ناواقف تھے تاہم اس بار تمام اداکاروں میں اچھی ہیلو ہائے ہوگئی چنانچہ فلم میں کام کرنے میں زیادہ لطف آیا۔
مزید پڑھئے:شردھا لپور نے فلمی معاوضہ کم کر دیا
 انہوں نے کہا کہ بالی وڈ کی پر تعیش پارٹیوں میں انہیں شرکت کی دعوت نہیں دی جاتی۔ ایک اداکار کے طور پر یہ لازمی ہے کہ ہرکوئی اپنے نمبر بڑھائے تاہم انہیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ انہوں نے کہا کہ اگر میری کوئی بھی فلم مداحوں کو اچھی لگی اور شائقین فلم دیکھ کر ہنس پڑے، یہی میرے لئے کافی ہے۔خیال رہے کہ ’فقرے رٹرنز‘ کی کہانی وہیں سے شروع ہوتی ہے، جہاں پہلی فلم کی کہانی ختم ہوئی تھی۔ اس بار ’بھولی پنجابن‘ (ریچا چڈا) جیل سے نکل کر ’فقرے بوائز‘ کی ”اصلاح“ کرتی نظر آئیں گی۔سیریز کی پہلی فلم ’فقرے‘ میں چاروں دوستوں نے مل کر بھولی پنجابن کو جیل بھیج دیا تھا۔فلم 15 دسمبر کو ریلیزہوگی۔
 

شیئر: