Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سمندر سے خوفزدہ مچھلی کی غار میں پناہ

 لندن.... بی بی سی کے انتہائی مقبول پروگرام بلیو پلانٹ IIمیں ایک ایسی عجیب و غریب مچھلی کو پیش کیا گیا ہے جو مچھلی تو ہے مگر اسے پانی سے اور بالخصوص گہرے پانی و سمندر سے بہت خوف آتا ہے چنانچہ وہ اپنا زیادہ تر وقت ایک ایسی غار میں گزارتی ہے جہاں بمشکل2تا ڈھائی فٹ پانی ہوگا۔ یہ اپنی قسم کا پہلا پروگرام ہے جس کے لئے سر ڈیوڈ ایٹن برو نے ریکارڈنگ کرائی ہے اور اپنی آواز دی ہے۔ یہ پروگرام ہفتے کے ساتوں دن دکھایا جاتا ہے اور آنے والے دنوں میں سمندری شیروں کے بارے میں پروگرام پیش کیا جائیگا۔ اس پروگرام میں شکار کرتے وقت سمندری شیروںکی دوستی اور باہمی تعاون کا مظاہرہ دیکھنے میں آئیگا کیونکہ یہ سمندری شیر کسی مشن پر جانے سے قبل باقاعدہ صلاح مشورہ کرتے ہیں اور منصوبے کے تحت کام کرتے ہوئے ٹونا مچھلی کا شکار کرتے ہیں۔ پروگرام میں ایسی پینگوئنز بھی دکھائی گئی ہیں جو خطرناک سائز والی سیلوں کی بڑی بڑی بستیوں سے گزرتی ہیں اور پھر اپنے بچوں کے پاس پہنچتی ہیں۔ یہ پورا پروگرام اپنے موضوع کے اعتبار سے انتہائی بھرپور اور جامع ہے۔ پانی سے خوف کھانے والی مچھلی کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ مائیکرو نیسیا کے علاقے گوام کے غار میں پناہ لئے ہوئے ہے اور شاید دن بھر میں ایک سے دو بار ہی غار سے نکلنے کی جرا ت کرتی ہے کیونکہ پانی میں اگر معمولی سی ہلچل ہو تو وہ گھبرا جاتی ہے اور خوف کے مارے غار کے اندر چلی جاتی ہے۔ یہ پروگرام”کوسٹ“ کے نام سے پیش کیا گیا ہے جبکہ صداکاری کے فرائض سر ڈیوڈ ایٹن برو نے انجام دیئے ہیں۔ جن کا کہناہے کہ شاید لوگوں کو یقین نہ آئے کہ ایک سمندری مخلو ق ایسی بھی ہے جو سمندروں سے کوئی واسطہ نہیں رکھنا چاہتی۔ ان مچھلیوں کو اچھی تیراکی نہیں آتی اسلئے وہ ڈرتی ہیں کہ بڑی بڑی مچھلیاں انہیں نوالہ نہ بنالیں۔ 
 

شیئر: