آسٹریلیا کو بتا دیا آﺅٹ کلاس کر سکتے ہیں، انگلش کپتان

 
ایڈیلیڈ: انگلش کپتان جوائے روٹ نے شکست پر سخت مایوسی کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میچ میں اس طرح ناکامی کو ہضم کرنا دشوار ہے لیکن ہم نے آسٹریلیا کو بتا دیا ہے کہ ہم اسے آوٹ کلاس کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا ہم ابھی سیریز سے باہر نہیں ہوئے اور پوری کوشش کریں گے کہ واپس آئیں اور ٹرافی کا دفاع کریں۔دوسری اننگز میں ہم نے بیٹنگ اور بولنگ میں جس کارکردگی کا مظاہرہ کیا وہ یقینی طور پر ہمارے کام آسکتی ہے۔اس میں کوئی شک نہیں کہ ہم اس میچ میں اچھی پوزیشن میں تھے اور تاریخی کامیابی سمیٹ سکتے تھے تاہم جو کچھ ہوا یہ بھی کھیل کا حصہ ہے اور ہم اس سے مثبت انداز میں کچھ سیکھنے کی کوشش کریں گے تاکہ تیسرے ٹیسٹ میں زیادہ بہتر کھیل کا مظاہرہ کیا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہیں اور وہ پورے جوش وجذبے کے ساتھ تیسرے ٹیسٹ میں میزبان ٹیم کا مقابلہ کریں گے۔

شیئر: