Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

محایل : المقیصرہ پہاڑ کی چوٹی پر سعودی پرچم

محایل عسیر....محایل عسیر کی بلدیہ نے شہر کے وسط میں واقع ”المقیصرہ“ پہاڑ کی چوٹی پر سعودی پرچم لہرا دیا۔ یہ پرچم 50میٹر اونچے اسٹینڈ پر نصب کیا گیا ہے۔ پرچم 18میٹر لمبا اور 12میٹر چوڑا ہے۔ تفصیلات کے مطابق محایل عسیر کی بلدیہ کے چیئرمین سعید آل مصمع نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ پرچم کے لئے جو کپڑا استعمال کیا گیا ہے وہ نہایت عمدہ ہے ۔ موسمی تبدیلیوں کا اس پر کوئی اثر نہیں پڑیگا۔ پرچم انتہائی بلندی پر نصب کیا گیا ہے ۔اسے ہر طرف سے دیکھا جاسکے گا۔

شیئر: