Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیٹی کی پرورش آزاد معاشرے میں چاہتاہوں،عدنان سمیع

 گلوکارعدنان سمیع بہت جلد ایک فلم میں بھی نظر آئیں گے۔ وہ ان دنوں اپنی ڈبیو فلم ’افغان‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔اپنے ایک انٹرویو میں عدنان سمیع خان نے اپنی بیٹی مدینہ کی پیدائش کے بعد سے زندگی میں ہونے والی تبدیلیوں پر بات کی۔انہوں نے کہا کہ شکر گزار ہونا کافی چھوٹا لفظ ہے، کیونکہ رب کریم نے مجھے زندگی دوبارہ شروع کرنے کے لئے نئے مواقع عطافرمائے۔انہوں نے بتایا کہ مٹاپے کے دوران ایک وقت ایسا آگیا تھا جب مجھے لگا کہ میں مرجاوں گا۔پھر میں نے وزن کم کرنے کی ٹھان لی ۔
مزید پڑھیں:کاجول کا 25سالہ فلمی کریئر میں انوکھا اعزاز
 جب میرے بابا کا انتقال ہوا، میں کافی ٹوٹ گیا تھا لیکن مجھے سکون سے شادی شدہ زندگی گزارنے کے لئے ساتھی مل گیا۔خیال رہے کہ عدنان سمیع خان کے ہاں رواں سال بیٹی ’مدینہ‘ کی پیدائش ہوئی تھی۔اپنی بیٹی کے حوالے سے گلوکار نے بتایا کہ وہ میرے دل کی دھڑکن ہے، مجھے لگتا ہے میری بیٹی نے میری اور اہلیہ رویا کی بہترین خصوصیات لی ہیں۔عدنان سمیع نے مزید کہا کہ وہ اپنی بیٹی کی آزاد معاشرے میں پرورش چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں چاہتا ہوںکہ میری بیٹی جب بڑی ہو تو اسے آزادی کا احساس ہو اور ایسا تعلیم سے ہوگا۔میں چاہتا ہوں وہ ہر معاملے پر اپنی رائے رکھتی ہو، اور غلط کےخلاف آواز اٹھائے۔
 

شیئر: