Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کلثوم نواز رکن اسمبلی رہیں گی،الیکشن کمیشن

اسلام آباد.. الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز حلف نہ اٹھانے کے باجودد رکن اسمبلی رہیں گی۔ لاہور کے حلقہ این اے 120  میں تحریک انصاف کی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشدنے الیکشن کمیشن کو خط لکھا تھا جس میں اعتراض اٹھایا گیا تھا کہ بیگم کلثوم نواز نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120 سے کامیابی حاصل کی لیکن حلف نہیں اٹھایا ۔ ان کی رکنیت معطل کی جائے۔ الیکشن کمیشن نے خط کے جواب میں کہا ہے کہ کلثوم نواز حلف نہ اٹھانے کے باوجود بھی رکن قومی اسمبلی رہ سکتی ہیں۔ آرٹیکل 65 کے تحت ایوان میں بیٹھنے یا ووٹ دینے کے لئے حلف ضروری ہوتا ہے تاہم رکن قومی و صوبائی اسمبلی منتخب ہونے کے بعد حلف اٹھانے کے حوالے سے آئین اور قانون میں کوئی ڈیڈ لائن موجود نہیں۔واضح رہے کہ کلثوم نواز لندن میں زیر علاج ہیں۔ 

شیئر: