Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیا آپ اس مکان میں رہنا چاہیں گے؟

اوسلو ، ناروے.... سکون کی تلاش نے انسان کو دوسرے انسانوں اور بستیوں سے دور کرنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔ صنعتی ترقی  نے امن و سکون کو قصہ پارینہ بنادیا ہے۔کارخانوں، گاڑیوں اور دوسری چیزوں کا شور و دھواں سب اقتصادی ترقی کا نشان توبن چکا ہے مگر اس کے نقصانات بھی اپنی جگہ ہیں او راب شہر میں رہنے والے افراد سکون نام کی چیز کیلئے ترس گئے ہیں۔ شاید ایسے ہی لوگوں کیلئے ناروے کے ایک دور افتادہ  جزیرے پر کسی نے  ایک چھوٹا سا چوبی مکان بنادیا ہے جہاں کی جگہ انتہائی پرسکون ہے ۔ فضا بیحد اچھی ہے لیکن قریب ترین دکان یہاں سے 18میل دور ہے یعنی کسی قسم کے شور و ہنگامے یا سکون میں خلل کا کوئی امکان نہیں۔ لوگ اس پرسکون مکان میں یقینی طور پر چند دن گزارنا چاہیں گے مگر ہر شخص اس کا متحمل نہیں ہوسکتا کیونکہ اس چھوٹے سے مکان کا کرایہ فی ہفتہ 3ہزار پونڈ مقرر کیا گیا ہے اور اسے بنانے والوں کا کہناہے کہ اس میں وہ تمام سہولیات موجو دہیں جو کسی فائیو اسٹار ہوٹل یا اچھے ہوٹل میں ہوتی ہیں۔ یہاںرہنے والا شخص صرف 3کام کرسکتا ہے یا یہاں سوئے گا اور اپنے ساتھ لایاجانے والا سامان کھائے گا اور زیادہ سے زیادہ صاف ستھری فضا میں سانس لے سکے گا۔

شیئر: