Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خلائی پروگرام پر کام کر رہے ہیں،سہیل امان

اسلام آباد...پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل سہیل امان نے کہاہے کہ خلائی پروگرام پر کام کر رہے ہیں۔ جلد نیا سیٹلائٹ لانچ کریں گے۔آ ئندہ 2سال تک پاکستان سے بھی کوئی خلاءمیں جائیگا۔ امریکہ کو بتا دیا ڈرون ملکی حدود میں آئے تو مارگرائیں گے۔ اسلام آباد میںائیر یونیورسٹی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ کامرہ ائیربیس پر حملہ ائیرفورس کی تاریخ کا سب بڑا حملہ تھا ۔اس سانحے میں بڑا نقصان اٹھایا مگر ہمت نہیں ہاری۔پاک فضائیہ کو پہلے سے زیادہ مضبوط بنادیا۔ کامرہ بیس حملے میں ایک ساب طیارہ مکمل تباہ ہو اجبکہ دوسرے کو جزوی نقصان پہنچا۔ سویڈن نے طیاروں کو قابل استعمال بنانے کے لئے 287 ملین ڈالرمانگے لیکن وہی طیارے ہمارے نوجوانوں، انجینئر اور سائنسدانوں نے صرف 25 ملین ڈالرمیں تیار کرلئے۔ پاکستان ساب طیاروںکی 5ویں سرٹیفکیشن ایجنسی بن گیا۔انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ بیشتر اسلحہ اور ہتھیار خود بنا رہی ہے۔ پاکستان سالانہ 16 سے 20 جے ایف 17 تھنڈر طیارے بنارہا ہے۔ ڈرون بھی بنائے جار ہے ہیں۔ ففتھ جنریشن طیارہ سازی کے عمل میں مزید 5 سال لگیں گے۔ٹیکنالوجی میں کسی کے محتاج نہیں رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب اور ردالفساد سے دہشت گردی میں نمایاں کمی آئی ہے۔انہوںنے کہا کہ اپنے ہمسائے تبدیل نہیں کرسکتے،امن کے دشمن افغانستان کے راستے دہشتگردی کر رہے ہیں۔

شیئر: