Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹھٹھہ کے قریب کشتی الٹنے سے15افراد جاں بحق

ٹھٹھہ... ٹھٹھہ کے ساحلی علاقے بوھارا کے قریب سمندر میں کشتی ڈوبنے سے15 افراد جاں بحق اور کئی لاپتہ ہوگئے۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے ۔کشتی میں خواتین اوربچوں سمیت 60سے زائدزائرین سوارتھے۔ تیز ہوا اور گنجائش سے زیادہ افراد ہونے کی وجہ سے کشتی الٹ گئی۔ خواتین اور بچوں سمیت 50 سے زائد زائرین سوار تھے جو میلے میں شرکت کے لئے جارہے تھے۔ ایک اطلاع کے مطابق کشتی میں 100 سے زائد افراد سوار تھے ۔ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کشتی ڈوبنے کے وا قعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ریسکیو کا کام تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ڈپٹی کمشنرٹھٹھہ کے مطابق ریسکیو کا کام جاری ہے۔پاک بحریہ کے اہلکار بھی حصہ لے رہے ہیں۔15نعشیں نکال لی گئیں جبکہ15سے20افراد کو بے ہوشی کی حالت میں نکالا گیا ہے۔

شیئر: