Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جلد پاکستان جارہاہوں ، مشرف

کراچی... آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے کہا ہے کہ عوام 2018 کے عام انتخابات میں اے پی ایم ایل اور اس کے اتحادیوں کو ووٹ دیں گے ۔آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ (ن)کی سیاست کا خاتمہ کردیں گے ۔ جلد پاکستان آرہاہوں ۔ملک کو اس وقت تیسری سیاسی قوت کی ضرورت ہے ۔یہ سیاسی قوت ہم بنارہے ہیں ۔ اتوار کو ایشیا گراونڈ اورنگی ٹاﺅن میں جلسے سے دبئی سے ٹیلیفونک خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اورنگی ٹاون بہاریوں کا علاقہ ہے مجھے ان سے محبت ہے۔ آج اس جلسہ میں اورنگی ٹا¶ن کی عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی ہے ۔ انہیںسلام پیش کرتا ہوں ۔ آپ لوگوں کے ساتھ ماضی میں جو ہوا ہے۔ مجھے ان سب پتہ ہے۔ وہ زمانہ بھی تھا جب سب آپس میں لڑ رہے تھے۔ وہ زمانہ گزر گیا ۔اب زمانہ یکجہتی کا ہے ۔ اے پی ایم ایل ایک قوم یا مذہب یا مسلک کی جماعت نہیں ۔آل پاکستان مسلم لیگ ایک گلدستہ ہے ۔جس میں تمام مذاہب ،قومیتوں اور مسالک کے لوگ شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارا نعرہ سب سے پہلے پاکستان ہوناچاہیے ۔آج ہم جوکچھ بھی ہیں وہ پاکستان کی وجہ سے ہیں ۔

شیئر: