Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایس سی سی انٹر اسکول تیسرے ہفتے کے میچز

 
سعودی کرکٹ سینٹر کے یوتھ ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت جدہ میں ایس سی سی ٹی ٹوئنٹی انڈر 19 انٹراسکول ٹورنامنٹ جوکہ ویسٹرن پراونس کرکٹ ایسوسی ایشن میںکھیلا جا رہا ہے کے تیسرے ہفتے میں مزید تین میچز کا فیصلہ ہو ا اور لیگ میچز اختتام پذیر ہوئے جبکہ سیمی فائنل کیلئے گروپ اے میں سے انٹرنیشنل انڈین اسکول اور بنگلہ دیش انٹرنیشنل اسکول جبکہ گروپ بی سے پاکستان انٹرنیشنل اسکول عزیزیہ اور الفلاح انٹرنیشنل اسکول (ڈی پی ایس) نے کوالیفائی کرلیا۔
اس ہفتے کے میچز کی تفصیل ا س طرح ہے، پہلے میچ میںبنگلہ دیش انٹرنیشنل اسکول نے الفلاح انٹرنیشنل اسکول (ڈی پی ایس) کو 9 وکٹوں سے شکست دی، ڈی پی ایس نے ٹاس جیت کر پہلے بےٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں3 وکٹوں کے نقصان پر طہٰ مہدی کی شاندار سنچری کی بدولت 196 رنز کا ہدف دیا جس میں طہٰ مہدی نے 62 گیندوں پر 9 چوکوں کی مدد سے 100 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ عمران نے 11، عبیدہ نے6 چوکوں کی مدد سے 47 اور احمد نے 22 رنز بنائے۔بنگلہ دیش انٹرنیشنل اسکول کی جانب سے اسماعیل حسین نے 32 رنز کے عوض 2 وکٹےں جبکہ محمد ریحان نے ایک وکٹ حاصل کی۔ جواب میںبنگلہ دیش انٹرنیشنل اسکول کے اوپنرز نے جارحانہ انداز مےں بیٹنگ کا آغاز کیا اور ڈی پی ایس کے بولروں پر حاوی رہے۔ دونوں اوپنرز حسین ابصار اور نزمل حسین فہد نے نہ صرف اس ٹورنامنٹ کی ریکارڈ 195 رنز کی شراکت بنائی بلکہ ٹیم کو صرف ایک وکٹ کے نقصان پر 17.5 اوورز میں 199 رنز بناتے ہوئے کامیابی بھی دلائی جس میں حسین ابصار نے 60 گیندوں پر گیارہ کلاسیکل چوکوں کی مددسے 109 رنز بنائے اور وننگ شاٹ کھیلتے ہوئے کیچ آوٹ ہوئے جبکہ نزمل حسین فہد نے 40 گیندوں پر8 چوکوں کی مدد سے ناٹ آوٹ 74 رنز بنائے ۔ حسین ابصار کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔
دوسرے میچ میں انٹرنیشنل انڈین اسکول نے پاکستان انٹرنیشنل اسکول عزیزیہ کو ایک دلچسپ مقابلے کے بعد2رنز سے مات دی۔ انٹرنیشنل انڈین اسکول نے ٹاس جیت کر پہلے بےٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز بنائے جس میں سعد نے 12، عبداللہ نے 13، فیصل پٹیل نے 16، عمر وسیم نے 32، ذکریا نے 17 اور ولید نے 16 رنز بنائے۔ پاکستان انٹرنیشنل اسکول عزیزیہ کی جانب سے محمد شہزاد نے 19 رنز کے عوض 3 اور عبداللہ رضوان نے 20 رنز دیکر 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جبکہ 3 کھلاڑی رن آوٹ ہو ئے، جواب مےں پاکستان انٹرنیشنل اسکول عزیزیہ نے خوب جم کر مقابلہ کیا لیکن6 وکٹوں کے نقصان پر مقررہ اوورز میں 148 رنز ہی بنا پائے جس میں محمد شہزاد نے 18، عبداللہ رضوان نے 45 ، عبداللہ امجد نے 19 اور دانیال نے 32 رنز بنائے۔ انٹرنیشنل انڈین اسکول کی طرف سے سعداور خالد نے بالترتیب 26اور 19 رنز دیکر 2، 2 وکٹےں جبکہ فیصل پٹیل ، عمر وسیم ، ابیشک اور ذکریا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی، عمر وسیم کو آل راونڈ پرفارمنس پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔
تیسرے اور آخری میچ میں الواحہ انٹرنیشنل اسکول نے نیو الوارود انٹرنیشنل اسکول کو یکطرفہ مقابلے میں 7 وکٹوںسے شکست دی۔ نیوالوارود انٹرنیشنل اسکول نے پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 106 رنز کا ہدف دیا جس میں جویل 42 اور واجد 10 رنز بناکر ڈبل فگر میں داخل ہوئے اس کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہو پایا۔ فاضل رنز کی تعداد 25 رہی۔ الواحہ انٹرنیشنل اسکول کی جانب سے سمیر نے تباہ کن بولنگ کرواتے ہوئے صرف 10رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ شاہین نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں الواحہ انٹرنیشنل اسکول کے کپتان شاہین نے جارحانہ انداز میں بلے باز ی کرتے ہوئے اپنی ٹیم 3 کو وکٹوں کے نقصان پر صرف 8.4 اوورز میں کامیابی دلادی۔ ٹیم نے ٹوٹل 108 رنز بنائے جس میں شاہین نے 16 چوکوں کی مدد سے ناٹ آوٹ 75 رنز بنائے۔نیو الوارود انٹرنیشنل اسکول کی طرف سے انس نے 37 رنز دیکر 3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ شاہین کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
 
 
 

شیئر: