Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نسل انسانی عروج کو پہنچ چکی، جلد زوال ہوسکتا ہے، ماہرین

کیلیفورنیا .... ماہرین نے کہا ہے کہ نسل انسانی اپنے عروج کو پہنچ چکی ہے۔ اور جلد ہی اب اسکا زوال ہوسکتا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ قد، عمر میں زیادتی اور جسمانی نشوونما کے حساب سے دیکھا جائے تو یہ محسوس ہوتا ہے کہ موجودہ نسل اپنے عروج کو پہنچی ہوئی ہے۔ انہوں نے پچھلے 120سال کی معلومات کا جائزہ لیکر یہ بات کہی۔ سائنسدانوں کا کہناہے کہ ماحولیات کے بھی اثرات خوب پڑ رہے ہیں۔ ماحولیات کے نتیجے میں بھی اب انسانی زندگی مختصر ہونا شروع ہوسکتی ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اب انسان کو جو عروج حاصل ہے وہ شاید پھر کبھی نہ آئے۔ نفسیاتی جریدے میں شائع ہونے والی اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ میڈیکل سائنس اور دیگر شعبوں میں ترقی کے نتیجے میں انسان پچھلے دور کی نسبت اچھی زندگی گزار رہا ہے لیکن اب اسکی صحت خاصی متاثر ہوسکتی ہے۔

شیئر: