Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدینہ کرکٹ لیگ : مدثر اور توصیف کی میچ وننگ پرفارمنس

 
 
مدینہ کرکٹ لیگ میں سعودی کرکٹ سینٹر کی اسپانسر شپ میں کھیلے جانے والے ایس سی سی ٹی ٹوئنٹی کپ کے چھٹے ہفتے میں3 میچز کھیلے گئے جس میں الحطیم الیون نے ینگ اسٹارز کو 8 وکٹوں سے ، ساہیوال الیون نے ایور گرین مدینہ کو6 رنز سے اور مائی کیئر اینڈ ہالہ نے پاک پنجاب کو 48 رنز سے شکست دیدی۔
اس ہفتے کے پہلے میچ میں ینگ اسٹارز نے الحطیم الیون کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 179 رنز بنائے جس میں عبداللہ 35 گیندوں پر 58 اور محسن 38 گیندوں پر 52 رنز بناکر نمایاں رہے۔ الحطیم الیون کی جانب سے وسیم خان نے 22 رنز دیکر چار کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ، جواب میں الحطیم الیون نے مدثر کی شاندار اننگز کی بدولت پانچ اوورز پہلے ہی مطلوبہ ہدف حاصل کرلیا جس میں مدثر نے 46 گیندوں پر نو چوکوں اور آٹھ چھکوں کی مدد سے 100 اور عثمان نے 41 رنز کی اننگز کھیلی۔
دوسرے میچ میں ساہیوال الیون نے ایور گرین مدینہ کو 8 وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز کا ہدف دیا جسمیں فہیم 33 اور ظہیر 32 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ ایور گرین مدینہ کے بولر عبدالرزاق نے 23 رنز دیکر تین وکٹیں حاصل کی جواب میں ایور گرین نے ڈٹ کر مقابلہ کیا اور میچ کو سپر اوور تک لے گئے لیکن شکست کا سامنا کرنا پڑا دوسری اننگز مےں خادم حسین نے 47 اور ماجد نے 43 رنز کی اننگز کھیلی ۔ ساہیوال الیون کی جانب سے الاسلان اور کاشف نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آو¿ٹ کیا۔
آخری میچ میں مائی کیئر اینڈ ہالہ نے ٹاس جیت کر پاک پنجاب کے خلاف پہلے بیٹنگ کی اور 8 وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز بنائے جس میں توصیف الرحمن نے 39 گیندوں پر 8 چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 72 اور یونس نے 35 گیندوں پر 45 رنز بنائے، جواب میں پاک پنجاب کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی جس میں توصیف شاہ 36 رنز بناکر نمایاں رہے۔ مائی کیئر اینڈ ہالہ کے توصیف الرحمن نے آل راو¿نڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 25 رنز کے عوض پانچ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
 

شیئر: