Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چوہدری مختار رانجھا کے اعزاز میں الوداعیہ تقریب

  مقررین نے مختار رانجھا کی سعودی عرب میں 35 سالہ خدمات پر خیال کا اظہار کیا اورآئندہ کامیابیوں کے لئے دعا کی
    * * * جاوید راہو۔ جدہ* * *
سعودی عرب کے معروف بزنس مین ،چیئرمین بزنس کمیونٹی چوہدری محمد افضل جٹ نے چوہدری مختار رانجھا کے اعزاز میں جدہ کے مقامی ریسٹورینٹ میں الوداعیہ عشائیہ کا اہتمام کیاجس میں سعودی عرب کی سیاسی، سماجی اور بزنس کمیونٹی کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔
دوستوں میں چوہدری اعظم، چوہدری جعفر، معروف بزنس مین چوہدری محمد منیر سندھو، مسعود احمد پوری، نور آرائین، سید ریاض حسین بخاری، چوہدری خالد چاہل، چوہدری عبدالخالق جٹ، چوہدری مہدی وڑائچ، چوہدری خالد چیمہ، چوہدری ساجد بل، چوہدری افضل گوندل، چوہدری عنایت جاڑا، چوہدری وحید، ملک حمایت علی، مہر احمد بخش، انثار مغل ،احمد بشیر، فرخ رشید، میاں اسماعیل اور ذکیر بھٹی کے علاوہ بہت بڑی تعداد میں دیگر دوستوں نے شرکت کی۔
     دوستوں نے چوہدری مختار رانجھا کی سعودی عرب میں 35 سالہ خدمات پر اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور چوہدری مختار کیلئے پاکستان میں کامیابی کیلئے دعا کی۔چوہدری محمد مختار کی سیاسی ، سماجی و فلاحی کاموں کے لئے ان کی خدمات کو سراہا گیا۔ مقررین نے اپنے خطاب میں مختار رانجھا کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ۔
    چوہدری مختار رانجھا نے اپنے خطاب میں تمام دوستوں اور سیاسی نمائندوں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں چوہدری محمد افضل جٹ چیئرمین بزنس کمیونٹی کا خاص طور پر ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جدہ میں پاکستانی کمیونٹی کو ایک جگہ پر اکٹھا کرنے افضل جٹ کا بہت بڑا کردار ہے ۔
    چوہدری اعظم عنایت جاڑا، سید ریاض بخاری ، مسعودی پوری، ملک حمایت علی ،چوہدری جعفر نے اپنے خطاب میں  مختار رانجھا کی خدمات کو سراہا۔

شیئر: