Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

راجہ محمد طفیل کی رہائش پر اجلاس

 آزاد کشمیر کی دستور ساز اسمبلی میں جلد ازجلد قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دینے کا بل پاس کیا جائے
    ریاض ( ذکاء اللہ محسن):پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیئررکن محمد اصغر قریشی کا کہنا ہے کہ جس طرح پاکستان میں قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دیا گیا ہے اسی طرح آزاد کشمیر میں بھی قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دیا جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے راجہ محمد طفیل کے گھر پر منعقدہ اجلاس کے دوران کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں قادیانیت کو بڑھاوا دیا جا رہا ہے اور ان کے لوگ عام اور سادہ لوح مسلمانوں کو گمراہ کرکے قادیانیت کی جانب راغب کر رہے ہیں۔قادیانی اسلام اور پاکستان کے دشمن ہیں۔یہ ہمیشہ پاکستان مخالف قوتوں کے ساتھ ملکر پاکستان کیخلاف سازش کرتے رہے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ آزاد کشمیر کی دستور ساز اسمبلی میں جلد ازجلد قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دینے کا بل لا کر اسے پاس کیا جائے تاکہ پاکستان کی طرح قادیانیت کے پھیلاؤکو روکا جا سکے اور آزاد کشمیر کے لوگوں کو انکی ریشہ دوانیوں سے بچایا جا سکے۔
    چوہدری فریاد احمد کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کے علمائے کرام کو چاہئیے کہ وہ اسلام کی تعلیمات کو عام کریں اور قادیانیت کا راستہ روکیں۔عام مسلمانوں کو اسلامی تعلیمات روشناس کروائی جائیں تاکہ ان کو قادیانی گمراہ نہ کر سکیں۔
    اجلاس میں چوہدری مبین، ریاض راٹھور،ڈاکٹر ریاض چوہدری، محمود باجوہ، راشد بٹ، راجہ خالد، وقار نسیم وامق، اسلم خان ،محمد اصغر چشتی نے بھی آزاد کشمیر کی حکومت سے مطالبہ کیا کہ فی الفور بل اسمبلی میں لایا جائے اور وہ محمد اصغر قریشی کے مؤقف کی بھرپور حمایت کرتے ہیں

شیئر: