Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

44سال بعد ماں بیٹے کی رقت آمیز جذباتی ملاقات

کلارکس ویل، ٹینسی.... بچے چند دن کیلئے بھی دور ہوجائیں تو والدین پر قیامت گزر جاتی ہے۔مگر کچھ لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جو مالی طور پر زیادہ بچوں کی دیکھ بھال کے متحمل ہونے کی صلاحیت نہیں رکھتے اور انکے لئے بچوں کی پرورش بیحد مشکل ہوجاتی ہے غالباً ایسے ہی مسائل سے دوچار مقامی خاتون ڈیانا ڈیلے نے 1973ءمیں اپنے چھوٹے بیٹے کو ایک ایسے شخص کے حوالے کردیا تھا جو اسے متنبی بنانا چاہتا تھا۔ بچہ دوسرے کے حوالے کرنے کے بعد یقینی طور پر اسکی کچھ مالی حالت بہتر ہوئی ہوگی مگر دیکھنے والوں کاکہناہے کہ وہ ان تمام برسوں میں خود کو مجرمانہ احساسات کی لپیٹ میں رکھے رہی۔ اب 44سال بعد جب کسی طرح اسے بیٹے کا سراغ ملا اوراس سے ملاقات ہوئی تو ماں اور بیٹا دونوں اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے۔ڈیانا کاکہناہے کہ اس بیٹے کے سراغ لگانے کا سہرا اسکی بیٹی میمی کے سر ہے۔ جس نے17سال کی تلاش بسیار کے بعد اپنے بھائی کو ڈھونڈ نکالا۔

شیئر: