Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گائے کو بچانے کیلئے مرکزی حکومت کا انوکھا منصوبہ

متھرا۔۔۔۔مرکزی حکومت کے محکمہ صنعت نے گایوں کو ذبیحہ سے بچانے کیلئے منفرد منصوبہ بنایا ہے۔ وزیر مملکت گری راج سنگھ نے بتایا کہ اس منصوبے کے تحت گائے پالنے والوں سے گائے کا پیشاب 10روپے لیٹر اور گوبر 5روپے کلو کے حساب سے خریدا جائیگا۔ انہوں نے بتایا کہ گائے کے پیشاب میں کٹے ہوئے بالوں کو ملا کر پروسیسنگ کرکے امینوایسڈ تیار کیا جائیگا۔ دوسری جانب گائے کے گوبرمیں منرل اور نائٹروجن ملاکر کھاد بنائی جائیگی۔ انہوں نے بتایا کہ اس منصوبے کے تحت 30گایوں کا ایک یونٹ بناکر اس میں ہائی اسکول سے لیکر گریجویٹ تک کے افراد کو ٹریننگ دی جائیگی۔اس یونٹ میں 6سے 8افراد تعینات کئے جائیں گے۔ گری راج نے بتایا کہ گائے کا پیشاب اور گوبر خریدا جائیگا جس سے کسانوں کو سالانہ تقریباً50ہزار روپے کی اضافی آمدنی ہوگی لہذا کسان گائے کو باندھ کر رکھے گا اور وہ کٹنے سے بچ جائیگی۔

شیئر: