Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مودی اپنے الفاظ واپس لیں ، آنند شرما

نئی دہلی۔۔۔۔گجرات الیکشن سے متعلق کانگریس کے سینیئر رہنماؤں پر ساز ش کرنے سے متعلق وزیر اعظم نریندر مودی کے بیان کو وزیر اعظم کے منصب کے وقار کے منافی بتاتے ہوئے انہیں اپنے الفاظ واپس لینے اور معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔ کانگریس کے سینئر ترجمان آنند شرما نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مودی نے جو الزام لگایا ہے اس کیلئے انہیں سابق نائب صدر حامد انصاری اور سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ سے معافی مانگنی چاہئے۔انہوں نے کہا ڈاکٹر انصاری اور ڈاکٹر سنگھ کی خدمات کئی عشروں پر محیط ہیں جنہیں فراموش نہیں کیا جاسکتا۔مودی جس ضیافت کی بات کررہے ہیں وہ شادی کی تقریب تھی جس میں پاکستان کے سابق وزیر خارجہ ، سابق آرمی چیف ، سابق سفارتکاروں سمیت کئی اہم شخصیات نے شرکت کی تھی ۔ آنند شرمانے سوال کیا کہ یہ اصول کب بنایا گیا ہے کہ ضیافت میں شرکت کیلئے اجازت لینی پڑتی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ مودی مسلسل غیر مہذب زبان استعمال کررہے ہیں جس کی کانگریس سخت مذمت کرتی ہے۔

شیئر: