Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شمالی وزیرستان میں حملہ ، 2اہلکار جاں بحق

  راولپنڈی ...شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔ پاک فوج کے 2 جوان جاں بحق ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان ایجنسی کے پہاڑی سلسلے میں گھات لگائے بیٹھے دہشت گردوں نے حملہ کیا ۔ جاں بحق ہونے والوں میں سیکنڈ لیفٹیننٹ عبد المعید اور سپاہی بشارت شامل ہیں۔ 21 سالہ لیفٹیننٹ عبد المعید کا تعلق وہاڑی سے ہے۔ حال ہی میں پی ایم اے کاکول ملٹری اکیڈمی سے پاس آوٹ ہوکر فوج میں شامل ہوئے تھے اور یہ ان کی پہلی پوسٹنگ تھی۔ 21 سالہ سپاہی بشارت کا تعلق گلگت سے ہے۔
 

شیئر: