Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیر اعظم گجرات میں ووٹوں کی تقسیم چاہتے ہیں، اسد اویسی

حیدرآباد۔۔۔۔۔صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین و رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے کہا کہ گجرات کے انتخابی جلسوں میں وزیر اعظم نریندر مودی جو زبان استعمال کررہے ہیں اس پر انہیں کوئی پشیمانی نہیں ۔ صدر مجلس نے کہا کہ بہار اسمبلی انتخابات کے موقع پر بی جے پی لیڈروں نے کہا تھا کہ بہار کے انتخابات میں بی جے پی کو شکست ہوئی تو پاکستان میں پٹاخے چھوڑے جائیں گے ۔ بہار میں اس طرح کے بیانات کے باوجود بی جے پی کو شکست ہوگئی اور اب وزیر اعظم یہ کہہ رہے ہیں کہ گجرات کے انتخابات میں پاکستان مداخلت کررہا ہے۔ صدر مجلس نے پارٹی ہیڈکوارٹرپر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے الزام لگایا کہ وزیر اعظم گجرات میں ووٹوں کی تقسیم چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان گجرات کے انتخابات میں مداخلت کررہا ہے تو پھر این آئی اے کیا کررہی ہے؟ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم یہ کہہ رہے ہیں کہ ریٹائرڈ فوجی سربراہ اور ریٹائرڈ خارجہ سیکریٹری پاکستان سے ملے ہوئے ہیں ۔یہ وزیر اعظم کی قوم پرستی اور وفاداری پر سوال اٹھا رہے ہیں۔

شیئر: