Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ن لیگ کے 3ارکان کے استعفے جمع

لاہور... مسلم لیگ (ن) کے 3 ارکان کے استعفے پنجاب اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرادئیے گئے۔فیصل آباد میںسنی اتحاد کونسل کی ختم نبوت کانفرنس میں مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے قومی اسمبلی کے 2 جب کہ پنجاب اسمبلی کے 3 ارکان نے استعفے کا اعلان کیا تھا۔ پیر حمید الدین سیالوی کی طرف سے اراکین اسمبلی نظام الدین سیالوی، مولانا رحمت اللہ اور محمد خان بلوچ کے استعفے سیکرٹری پنجاب اسمبلی کو جمع کرائے گئے۔مسلم لیگ (ن) کی رکن قومی اسمبلی غلام بی بی بھروانہ اور ڈاکٹر نثار جٹ کے استعفے اب تک اسپیکر قومی اسمبلی کو موصول نہیں ہوئے۔

شیئر: