Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اللہ دہشت گردوں کونیست ونابود کرے،شاہد خاقان

  اسلام آباد ... وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے شمالی وزیرستان میں فوجی گاڑی پرحملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہداءنے وطن عزیزکی خاطراپنی قیمتی جانوں کی قربانی دی۔شہداءکی قربانیوں کا کوئی متبادل نہیں۔ایک بیان میںانہوںنے کہا کہ قوم وطن دشمنوں کیخلاف افواج پاکستان کے کردار کو کبھی فراموش نہیں کریگی۔پاکستان دہشت گردی کی لعنت کا خاتمہ کر دے گا ۔ہم یہ جنگ جیت رہے ہیں۔ اللہ دہشت گردوں کو جلد نیست ونابود کرے۔ دریں اثناءوزیر دفاع خرم دستگیر نے بھی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز دہشتگردوں کو مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گی۔ دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائیاں بہادر نوجوانوں کے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتیں۔ پوری قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کیساتھ کھڑی ہے۔

شیئر: