Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وہیل جتنا بڑا شہابیہ ’’خاموشی‘‘ سے زمین کے قریب سے گزرگیا

کیلیفورنیا .....    وہیل جتنا بڑا شہابیہ جو ایک پورے شہر کو تباہ اور برباد کرنے کے قابل ہے انتہائی خاموشی کے ساتھ کرہ ارض کے قریب سے گزر گیا۔ اسکا فاصلہ اتنا ہی تھا جتنا کہ زمین کا چاند سے ہے۔ ناسا نے اس کا نوٹس تک نہیں لیا حالانکہ ناسا اس سے قبل اعلان کرچکا تھاکہ اگلے ہفتے ایک بڑا شہابیہ زمین کے قریب سے گزرنے والا ہے اور سائنسدانوں کے مطابق یہ شہابیہ کرہ ارض سے 73ہزار میل (117480کلو میٹر ) دور سے گزرا ہے۔ فوری طور پر ناسا کو اسکا علم نہیں ہوسکا لیکن دوسرے دن اس نے پتہ چلالیا تھا۔ یہ  شہابیہ نیویارک جتنے بڑے شہر کو تباہ کرنے کیلئے کافی تھا۔سائنسدانوں کا کہناہے کہ یہ پچھلے مہینے 9نومبر کو زمین کے قریب سے گزرا تھا اور ناسا کو اس کا علم 10نومبر کو ہوا۔ یہ شہابیہ 52سے 105فٹ تک بڑا تھا اور اسکاتعلق اپولو گروپ کے شہیابیوں سے تھا۔ اب اس قسم کا شہابیہ 2125ء میں زمین کے قریب سے گزرے گا۔

شیئر: