Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گولڈن گلوب ایوارڈ تقریب،7جنوری کو ہو گی

معروف امریکی فلم و ٹی وی ایوارڈ گولڈن گلوب کی 75 ویں تقریب آئندہ ماہ ہوگی۔ اس کے لئے نامزدگیوں کا اعلان کردیا گیاہے۔خیال رہے کہ گولڈن گلوب کو آسکر کے بعد دوسرا اہم ترین ایوارڈ سمجھا جاتا ہے۔گولڈن گلوب ایوارڈز ہالی وڈ فارن پریس ایسوسی ایشن کے تحت دئیے جاتے ہیں۔ ان ایوارڈز کا فیصلہ 93 رکن کرتے ہیں۔
مزید پڑھئے:ارتھ کی ٹیم واہگہ بارڈر پر
ایوارڈز کے لئے ہرسال دسمبر کے آغاز میں ہی نامزدگیوں کا اعلان کیا جاتا ہے جبکہ جیتنے والوں کوسال نو کے موقع پرجنوری میں ایوارڈز دئیے جاتے ہیں۔رواں برس گولڈن گلوب کی 75 ویں تقریب 7 جنوری 2018 کو امریکہ میں ہوگی۔ تقریب کے لئے ارکان نے 25 مختلف کیٹیگریز کے لئے نامزدگیوں کا اعلان کیا۔ذرائع کے مطابق سب سے زیادہ 7 نامزدگیاں ہالی وڈ فلم ”دی شیپ آف واٹر“ کی ہوئیں جس کے بعد دی پوسٹ کی نامزدگیاں کی گئیں۔
 
 

شیئر: