Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لالی وڈکی مدد کیلئے تارکین کی خدمات لینی چاہئیں، ریچل خان

پاکستانی اداکارہ وماڈل ریچل خان نے کہا ہے کہ اس وقت پاکستان فلم انڈسٹری لالی وڈ کی مددکیلئے ہمیں دیارغیرمیں بسنے والے پاکستانی تارکین کی خدمات حاصل کرنی چاہئیں۔اپنے ایک انٹرویو میں ریچل خان نے کہا کہ کئی برس بیرون ملک رہنے کے باوجود بہت سے پاکستانی ایسے ہیں جواپنے وطن میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں اورمزید شعبوںمیں سرمایہ کاری کے خواہشمند ہیں۔ ہمارے نوجوان فلمسازوں کو جذبہ حب الوطنی سے سرشار سرمایہ کاروں سے رابطہ کرنا چاہئے اورفلم کے ذریعے انہیں اپنے ملک کی سپورٹ کی جانب لانا چاہئے ۔
مزید پڑھئے:مجھے جیل پہنچانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں، کنگنا رناوت
بالی وڈ میں بھی بہت سے ہندوستانی تارکین نے سرمایہ کررکھی ہے۔ اسی فارمولے پرعمل کرتے ہوئے ہمیں بھی ایسے پاکستانیوںکی تلاش کرنی چاہئے جواس پروفیشن میں آکر کام کریں۔ اگرایسا ہوجائے توچند برسوں میں ہی لالی وڈ کا رنگ روپ بدل جائے گا۔ریچل خان نے کہا کہ دنیا بھرمیں پاکستانی فنکاروں کے چاہنے والے ہوں گے اوران کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے بے تابی سے منتظرہونگے مگراس کیلئے بڑی محنت کی ضرورت ہے۔
مزید پڑھئے:ملکی اور غیر ملکی فلموں کی آفرز ہیں، فیصلہ نہیں کر پا رہی، نیلم منیر
انٹرنیشنل معیار کی ایک فلم بنانے کیلئے اب کروڑوں روپے کی ضرورت ہوتی ہے۔ جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ ہمیں غیرملکی ٹیکنیشنز کی بھی خدمات حاصل کرنا ہوگی۔ یہ مشکل ضرور ہے مگرناممکن نہیں۔ ایک دن ایسا آئے گا جب پاکستانی فلمیں، سلوراسکرین کی دنیا پرراج کررہی ہوںگی اوردوسرے ملکوں کے فنکارہمارے ہاں آ کرکام کرنے کی خواہش رکھیں گے۔
 

شیئر: