Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

القدس کا فلسطینی عرب تشخص اٹل ہے، الازہر

قاہرہ ....الازہر کے ممتازعلماءنے واضح کیا ہے کہ القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے اور امریکی سفارتخانہ القدس منتقل کرنے کا امریکی فیصلہ ناقابل قبول ہے۔ الازہر کے علماءاسے پوری قوت سے مسترد کرتے ہیں۔ الازہر سربرآوردہ علماءبورڈ نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ القدس کا فلسطینی عرب تشخص ناقابل تبدیلی ہے۔ اس قسم کے فیصلوں سے تاریخ تبدیل نہیں کی جاسکتی۔ القدس فلسطینی، اسلامی عرب شہر تھا ، ہے اور رہیگا۔ غیر ذمہ دارانہ فیصلوں سے یہ حقائق مٹ نہیں جائیں گے اور ظالمانہ جانبداری سے حق ضائع نہیں ہوگا۔

شیئر: