Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صنعاءمیں غیر معمولی تبدیلیوں کے آثار

صنعا ء.....یمنی ایوان صدارت کے سابق سیکریٹری مختار الرحبی نے بتایا ہے کہ صنعاءمیں ایرانی سفارتخانے کا عملہ فرار ہوگیا۔ الرحبی نے ٹویٹر کے اپنے اکاﺅنٹ پر تحریر کیا کہ سابق یمنی صدر علی عبداللہ صالح کی تحریک بیداری اور صنعاءکو حوثی باغیوں سے آزاد کرانے کی سرکاری تیاریوں کے خوف سے یمنی سفارتکار صنعاءکو خیر باد کہہ گئے۔ صنعاءسے روسی سفارتخانے کا خروج اس بات کا ثبوت ہے کہ وہاں بڑی تبدیلیاں ہونے جارہی ہیں۔

شیئر: