Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#کانگریس_صدر_راہول_گاندھی

ہندوستان کی سب سے بڑی سیاسی پارٹی کی صدارت کیلئے ہونے والے انتخابات میں نوجوانوں کے لیڈر راہول گاندھی کانگریس کے صدر منتخب ہوگئے جو نہرو گاندھی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں اورہند کی معروف سیاسی لیڈر سونیا گاندھی کے بیٹے ہیں۔ان کی جیت کے بعد جاری کیا جانے والا ہیش ٹیگ #کانگریس_صدر_راہول_گاندھی ہندمیں پہلے نمبر پر اور عالمی ٹرینڈ میں35 ویں نمبر سے پانچویں نمبر تک پہنچ گیا اور چار گھنٹے بعد عالمی ٹرینڈ میں 29ویں نمبر پر آگیا۔
چیف منسٹر آف پنجاب کیپٹن امریندر سنگھ نے راہول گاندھی کو جیت پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ انڈین نیشنل کانگریس کے بلا مقابلہ منتخب صدر بننے پر راہول گاندھی کو مبارکباد ۔مجھے یقین ہے کہ پارٹی صرف بحال نہیں ہو گی بلکہ آپ کی قابل اور متحرک قیادت کے تحت بڑی ترقی کرے گی۔
راہول گاندھی کی بہن پرینکا گاندھی نے اس حوالے سے ٹویٹ کیا۔کانگریس ایک تنظیم نہیں ہے۔ یہ ایک فلسفہ ہے جو اس ملک میں ہر فرد کے حقوق اور وقار کے لئے ہے.اور راہول گاندھی اس پر یقین رکھتے ہیں۔
ہندوستانی جرنلسٹ جاگرتی شکلا نے راہول گاندھی کی مخالفت میں کہا:"جمہوریت کیلئے یہ دن۔ ایک آدمی جو پنچایت الیکشن جیتنے کے قابل بھی نہیں ہے اب ہند کی سب سے پرانی سیاسی جماعت کا لیڈر ہے صرف اپنی نسل کی وجہ سے۔"
گتیکا سوامی نے ٹویٹ میں کہا:"کیا گاندھی خاندان کے علاوہ کسی بھی شخص کے لئے انڈین نیشنل کانگریس میں کوئی قابل احترام جگہ ہے؟"
انڈین نیشنل کانگریس کی طرف سے ٹویٹ کیا گیاکہ:”جبکہ راہول گاندھی آزادی کے بعد ہمارے 16 ویں صدر کے عہدے تک پہنچے ہیں۔ ہم اپنے ماضی کے صدور کی شراکت کو یاد کرتے ہوئے #کانگریس_صدر_راہول_گاندھی کے تحت ایک متحرک مستقبل کا ذکر کرتے ہیں“۔
راہول گاندھی نے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ:” آپ نے مجھ پر بھروسہ کیا ہے زبردست حمایت اور اچھی خواہشات کے لئے ہر ایک کا دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں. یہ میرے لئے ایک اعزاز ہے کہ کانگریس پارٹی کے نظریات اور اس کے ذریعہ ہمارے عظیم ملک کے لئے کام کرنا“۔
٭٭٭٭٭٭٭٭
 

شیئر: