Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

# او آئی سی_ سربراہ کانفرنس

ٹویٹر پر بدھ کو ترکی میں ہونے والی اسلامی ملکوں کی تنظیم او آئی سی کی سربراہ کانفرنس موضوعِ بحث رہی۔ ٹویٹر صارفین نے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت قرار دینے کیلئے ٹرمپ کے اعلان کی مذمت کی جبکہ اس کانفرنس سے بڑی امیدیں وابستہ کیں۔ منزہ ایک شعر تحریر کرتی ہیں کہ:
ایک بار اور بھی بطحاءسے فلسطین میں آ
راستہ دیکھتی ہے مسجد اقصیٰ تیرا
احمد کا کہناتھا کہ قائداعظم محمدعلی جناح نے ہمیشہ ہی چاہا کہ مسئلہ کشمیر اور فلسطین جلد حل ہو۔
ایک فلسطینی رحیمی نے لکھا کہ کانفرنس میں مسئلہ فلسطین زور و شور سے اٹھایا گیا اور میرے صدر نے کہا کہ مقبوضہ القدس کو کبھی بھی اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم نہیں کیا جاسکتا۔ 
سامی کہتے ہیں کہ پوری دنیا القدس کو فلسطین کا دارالحکومت تسلیم کرتی ہے مگر امریکی صدر ٹرمپ اسے اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرتے ہیں ،آخر کیوں؟
فہد خان تحریر کرتے ہیں کہ یہ ٹرمپ کی غلطی نہیں ساری مسلم امہ ہی خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔
حمزہ عباسی نے تحریر کیا کہ امہ فرقہ واریت کا شکار ہے۔ اگر ہم اپنے مسائل کا خاتمہ چاہتے ہیں تو معاملات کو تبدیل کرنا ہوگا۔
********

شیئر: