Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹور ڈی فرانس چیمپیئن کرس فروم ڈوپنگ کی زد میں

 
لندن: 4 مرتبہ ٹور ڈی فرانس جیتنے والے اور دنیا کی اس مشہور سائیکل ریس کے موجودہ دفاعی چیمپیئن برطانیہ کے کرس فروم ڈوپنگ قانون کی زد میں آکر پابندی کے خطرات سے دوچار ہو گئے ہیں۔گزشتہ روز اعلان کیا گیا کہ کرس فروم کے ڈوپنگ نمونوں میں اس دوا کی دگنی مقدار پائی گئی ہے جو انہیں دمے کی تکلیف سے نجات کے لئے مخصوص مقدار میں استعمال کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔فروم سے کہا گیا ہے کہ وہ اس بارے میں سائیکلنگ کی عالمی تنظیم کو مکمل معلومات فراہم کریں جن کی روشنی میں ان کے خلاف مزید اقدام کا فیصلہ کیا جائے گا۔ اگر برطانوی سائیکلسٹ ڈوپنگ کے مرتکب قرار دیئے گئے تو ان پرایک سال کی پابندی لگائی جا سکتی ہے۔
 

شیئر: