Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بدعنوانی

جمعرات14دسمبر کو سعودی اخبار ”الاقتصادیہ“ میں شائع ہونے والا اداریہ:۔
بدعنوانی سے وطن عزیز کا دامن داغدار نہیں ہوا۔ الاقتصادیہ
مجلس شوریٰ کے نئے سیشن سے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا خطاب وطن عزیز کے آلام و مصائب، ہم وطنوں کی امنگوں ، آرزوﺅں، مملکت کو درپیش چیلنجوں اور فرائض کا آئینہ دار تھا۔ انہوں نے ملکی، علاقائی اور بین الاقوامی سطحوں پر درپیش چیلنجوں کا تذکرہ کرتے ہوئے ان سے نمٹنے کا پختہ عزم ظاہر کیا۔
خادم حرمین شریفین نے جب سے اقتدار کی باگ ڈوراپنے ہاتھ میں لی ہے تب سے سعودی عرب” وژن2030“کے ساتھ قومی تبدیلی پروگرام حیرت انگیز کارنامے حاصل کررہا ہے۔ سعودی عرب نے اچھی خاصی پیشرفت حاصل کرلی ہے۔ بہترین منصوبہ بندی کے ذریعے غیر معمولی وقت بچایا ہے۔ شاہ سلمان نے بعض کامیابیوں کا تذکرہ کیا۔مملکت نے اس دوران انتظامی سطح پر متعدد قوانین منظور کئے۔ سماجی خدمات ، تعلیم، صحت، بلدیاتی کونسلوں ، رہائش کی سطح پر متعلقہ اداروں کا ڈھانچہ ازسر نو تشکیل دیا۔ اقتصادی سطح پر متعدد منصوبے شروع کئے۔ سماجی ماحول کو بدعنوانی سے پاک کرنے کیلئے ولی عہد کے زیر قیادت انسداد بدعنوانی کمیشن تشکیل دیا۔
ان اقدامات کے تناظر میں سعودی عرب قائدانہ افق کی جہت میں سعودی وژن 2030 کی بنیاد پر آگے کی جانب بڑھنے لگا۔سعودی وژن نے صنعت، ٹیکنالوجی، صاف ستھری توانائی کے وسائل میں جدت طرازی،آبی وسائل کے فروغ کے سلسلے میں نمایاں نقوش متعین کئے۔
شاہ سلمان نے ا پنے خطاب میں بتایا کہ سعودی وژن 2030کا مقصد مملکت کی اقتصادی حیثیت کو نئی بلندیوں سے روشناس کرانا ہے۔ اسکا مقصد نئی نسل کیلئے روزگار کے مواقع وسیع پیمانے پر پیدا کرنا ہیں۔
شاہ سلمان نے عرب دنیا کے حوالے سے سعودی موقف بیان کرتے ہوئے کہا کہ عربوں، علاقائی اور بین الاقوامی طاقتوں کے ساتھ تعاون کرتے رہنا سعودی عرب کی غیر متزلزل پالیسی ہے۔ سعودی عرب اقوام عالم کے حقوق، آزادی اور وقار کے ضامن اقدامات میں کل بھی شریک تھا ،آئندہ بھی اس میں حصہ لیتارہیگا۔ سعودی عرب اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل جل کر اندرونی امور میں مداخلت کے سدباب ، فرقہ وارانہ فتنوں کی آگ بھڑکانے والوں سے نمٹنے اور علاقائی امن و استحکام کو متزلزل کرنے والوں کے سامنے دیوار باندھنے کی مہم جاری رکھے گا۔ شاہ سلمان نے القدس پر امریکی فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب القدس سے متعلق امریکی فیصلے کو افسوسناک سمجھتا ہے۔ ہمارے خیال میں یہ فلسطینی عوام کے تاریخی اور مسلمہ حقوق کے خلاف بڑی جانبداری والا فیصلہ ہے۔ القدس کے حوالے سے متعلقہ بین الاقوامی قراردادیں فلسطینیوں کا حق تسلیم کئے ہوئے ہیں اور پوری دنیا نے انکی تائید و حمایت کی ہے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭
 

شیئر: