Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حجہ صوبہ میں 150حوثی ہلاک

ریاض ....یمن کے شمالی صوبے حجہ میں مختلف مقامات پر گزشتہ 3روز کے دوران ہونے والے معرکوں میں 150سے زیادہ حوثی ہلاک اور زخمی ہوگئے۔ موصولہ رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ الشغادرة ضلع کے بنی سراع مقام پر مقامی شہریوں اور حوثیوں کے درمیان 8دن سے معرکے چل رہے ہیں۔ حوثی وہاں گھسنا چاہتے ہیں اور مقامی شہری انہیں گھسنے سے روک رہے ہیں۔ دسیوں حوثی ہلاک و زخمی ہوگئے۔ علاقے کے اسپتال حوثی جنگجوﺅں کے زخمیوں سے بھر گئے۔

شیئر: