Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حیدرآباد میں نائب صدر وینکیا نائیڈو آج عالمی تلگو کانفرنس کا افتتاح کرینگے

    حیدرآباد۔۔۔۔۔عالمی تلگو کانفرنس کا آغازآج 15دسمبر کو ہوگا جس کا کافی چرچا کیا جارہا تھا۔ اس کانفرنس میں تلگو زبان کو بچانے ‘ تحفظ اور تلنگانہ علاقہ میں اس کو فروغ دینے کے امور پر توجہ مرکوز کی جائیگی۔ نائب صدرجمہوریہ وینکیانائیڈو 5روزہ کانفرنس کا افتتاح کریں گے جبکہ صدارت چیف منسٹر چندرشیکھرراؤ ‘ مہاراشٹرا کے گورنر سی ایچ ودیاساگر راؤ ‘ تلنگانہ و اے پی کے مشترکہ گورنر ای ایس ایل نرسمہن افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی ہوں گے۔ یہ تقریب لال بہادر اسٹیڈیم میں منعقد ہوگی ۔ صدرجمہوریہ رام ناتھ کوند 19دسمبر کواختتامی سشن سے خطاب کریں گے۔ کانفرنس میں 40ممالک سے تقریباً8ہزارمندوبین شرکت کریں گے۔ 2014میں تلنگانہ کو ریاست کا درجہ ملنے کے بعد پہلی مرتبہ یہ تلگو کانفرنس منعقد کی جارہی ہے۔ ملا ئیشیاکے 100ارکان کے جتھہ کے علاوہ امریکہ سے بھی مندوبین اس کانفرنس میں شرکت کررہے ہیں۔ کانفرنس کیلئے پڑوسی ریاست اے پی کے چیف منسٹر کو بھی مدعو کیا گیا ہے ۔ اسی دوران نظام آباد کی رکن پارلیمنٹ کویتا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے تلگوزبان کے ہزاروں شعراء ‘ مصنفین اور دانشوروں کی خدمات کو اُس وقت کی آندھراپردیش ریاست میں تسلیم نہیں کیا گیاتھا۔ انہوں نے کہا کہ اس کانفرنس کا مقصد تلگوزبان کو نئی شکل دینے اور اس کی ترویج میں تلنگانہ کے اہم رول کو اجاگر کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وہ کانفرنس میں شرکت کرنے والے این آر آئی مندوبین کے انتظامات کی شخصی طور پر نگرانی کریں گی۔

شیئر: