Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تلنگانہ میں سائبر سیکیورٹی آپریشن سینٹر کے قیام کی تیاری

    حیدرآباد ۔۔۔۔۔ تلنگانہ میں سائبرسیکیورٹی انفرااسٹرکچر کی فراہمی کے مقصد سے حکومت اس ماہ کے اواخر تک سیکیورٹی آپریشنز سینٹر کے آغاز کے لئے تیار ہے۔ اس سینٹر کے ذریعہ اہم سرکاری تنصیبات کو تحفظ فراہم کیا جائے گا۔ اس بات کا اعلان محکمہ انفارمیشن ٹکنالوجی کے پرنسپل سیکریٹری جیش رنجن نے حیدرآباد میں دوسری سالانہ سائبر سیکیورٹی کانفرنس کے دوران کیا۔ انہوں نے سائبر  سیکیورٹی پر حکومت کے مختلف اقدامات کا تذکرہ کرتے ہوئے نشاندہی کی کہ ایک جامع سائبر سیکیورٹی کی پالیسی رکھنے والی تلنگانہ ملک کی پہلی ریاست بن گئی ہے ۔حکومت اسٹیٹ ڈاٹا  سینٹرمیں سیکیورٹی آپریشن سنٹر کے آغاز کے لئے تیار ہے ۔ اس  سینٹر کے ذریعہ حکومت کے ڈاٹا کا اہم انفرااسٹرکچر محفوظ رہے گا۔

شیئر: