Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حیدرآباد میں ہفتہ کو فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے اجلاس

    حیدرآباد۔۔۔۔۔۔انڈوعرب لیگ کے زیر اہتمام یوم اظہار یگانگت فلسطین کا ہفتہ 16دسمبر کو 10:30بجے صبح ہوٹل تاج دکن میں انعقاد عمل میں آئے گا جس میں داخلہ بذریعہ دعوت نامہ ہوگا۔ سید وقارالدین چیئرمین انڈوعرب لیگ حیدرآباد کے زیر صدارت اس احتجاجی جلسہ میں ہندوستان میں متعینہ فلسطینی سفیر عدنان ابو الہائجہ مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریںگے اور فلسطین کے موقف کا اظہار کریںگے۔ اس اجلاس میں مختلف سیاسی جماعتوں سے وابستہ قائدین فلسطین سے متعلق امریکہ کے موقف اور بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دینے سے متعلق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے فیصلے کیخلاف اپنی اپنی پارٹی کے موقف کا اظہار کریںگے۔ تلنگانہ کے وزیر داخلہ این نرسمہا ریڈی مہمان خصوصی ہوںگے۔

شیئر: