Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایشین نیٹ بال : پاکستان نے ہند کو ہرادیا

کوالالمپور:ایشین نیٹ بال چیمپیئن شپ میں پاکستان نے افتتاحی روز شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے روایتی حریف ہند اور سنگاپور کو شکست دے دی جبکہ پاکستان آج ہانگ کانگ کے خلاف میچ کھیلے گا۔کوالالمپور میں شروع ہونے والے ایونٹ کے پہلے روز پاکستان ٹیم چھائی رہی جس نے اپنے دونو ں میچوں میں فتح سمیٹ کر پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔پاکستانی ٹیم نے صبح کے سیشن میں سنگاپور کی ٹیم کو 55کے مقابلے میں 72گولز سے شکست دی۔شام کے سیشن میں روایتی حریف ہند کے خلاف میچ میں بھی پاکستانی کھلاڑیوں نے زبردست کھیل کا مظاہرہ کیا۔پہلے کوارٹر سے ہی ہند کے خلاف برتری حاصل کرلی گئی جو آخر تک برقرار رہی۔پاکستان نے ہند کے خلاف اس میچ میں 41کے مقابلے میں 70گول سے فتح حاصل کی۔ دونوں میچز میں پاکستان کی جانب سے محمد اختر، عابد علی اور علی رضا نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔

شیئر: