Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان نے عدالتی امو رمیں آن لائن پیغامات کو رسمی شکل دیدی

    ریاض - - - - - - خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے عدالتی رپورٹنگ میں آن لائن پیغامات کو رسمی شکل دیدی۔ شاہ سلمان نے حکم نامہ جاری کیا ہے کہ رجسٹرڈ موبائل یا ای میل یا کسی سرکاری ادارے  کے آن لائن سرکاری اکاؤنٹس  سے آنے والے پیغامات معتبر ہوں گے۔ وزیر انصاف و سربراہ اعلیٰ عدالتی کونسل شیخ ڈاکٹر ولید الصمعانی نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ اس شاہی فرمان کی بدولت مقدمات  تیزی سے نمٹائے جا سکیں گے۔ مقدمے کے فریقین کو عدالتی تحفظ بھی حاصل ہو گا۔ حقداروں کو حقوق کے حصول  میں مدد ملے گی  اور ٹال مٹول کرنے والوں کو  سبق سکھایا جا سکے گا۔ شاہی فرمان کی بدولت سعودی عرب  20بہتر ملکوں کی صف میں آجائے گا۔

شیئر: