Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نئے ٹیلنٹ نے ناممکن کو ممکن کردکھایا، عائشہ خان

پاکستانی ماڈل واداکارہ عائشہ خان نے کہاہے کہ نئے فلم میکرز نے بالی وڈ کے مقابلے میں اچھی فلمیں بنا کر ثابت کردیا کہ انہیں اگر وسائل دئیے جائیں تو وہ مایوس نہیں کریں گے۔عائشہ خان نے کہا فلم ہو یاٹی وی ڈرامے کا انتخاب سوچ سمجھ کر ہی کرتی ہوں۔ فلم بینوں کے مثبت رسپانس نے بھی لالی وڈ کو نئی زندگی دی ہے۔ فلموں کے ذریعے ثقافت کو بھی پروموٹ کیا جانا چاہئے، نئے ٹیلنٹ نے ناممکن کو ممکن کردکھایا۔ فلم مقبول اور فاسٹ میڈیم ہے، وقت کے ساتھ اس کی مقبولیت بڑھ رہی ہے۔ اسی لئے ملٹی نیشنل کمپنیاں بھی فلم میں سرمایہ کاری کرنے لگی ہیں۔ فلم ایک پراڈکٹ کی طرح ہے، جس کے اچھے بناو¿سنگھارکے ساتھ اس کی کامیاب پروموشن بھی ضروری ہے۔پاکستانی فلموں کی کامیابی کا کریڈٹ فلم بینوں کو بھی جاتا ہے۔ ہمارے فلم میکر فلم اور سینما انڈسٹری کو بین الاقوامی مارکیٹ پر لانے کیلئے کوشاں ہیں۔
 

شیئر: