Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زائرہ وسیم کا الزام بے بنیاد قرار

اداکارہ زائرہ وسیم کی طرف سے دورانِ پرواز ہراساں کئے جانے کے الزام کے بعد ملزم کو گرفتار کیا گیا تھا لیکن اب اس معاملے میں ملزم کی اہلیہ اور ایک ساتھی مسافر بھی سامنے آگئے ہیں جنہوں نے اداکارہ کے الزام کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔اداکارہ زائرہ وسیم کے ساتھ سفر کرنے والے ایک مسافر نے اخبار کو بتایا کہ ملزم وِکاس سچ دیوا جہاز میں اپنی نشست پر بیٹھتے ہی سوگیا تھا ۔ اس کی غلطی یہ ہے کہ اس نے اپنا پاﺅں زائرہ وسیم کی کرسی کے بازو پر رکھ دیا تھا جس پر اداکارہ غصے میں اس پر چلائیں تو مسافر نے معذرت کی اور جہاز لینڈ کرنے سے پہلے ہی معاملہ ختم ہوگیا۔اس سے قبل وِکاس سچ دیوا کی اہلیہ نے بھی اپنے خاوند کی بے گناہی کے حق میں گواہی دی اور کہا کہ ان کا شوہر دہلی میں اپنے ماموں کی آخری رسومات میں شرکت کے بعد واپس آرہا تھا۔ وہ اس قسم کی حرکت کا تصور بھی نہیں کرسکتا ۔
 

شیئر: