Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہراساں کرنا کسی طرح درست نہیں، عامر خان

فلم”دنگل“ اور‘ ’سیکرٹ سپر اسٹار“ جیسی فلموں میں خواتین کی اہمیت و خودمختاری کے مسائل کو اجاگر کرنے کی کوشش کرنے والے بالی وڈ مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے کہا ہے کہ کسی کو بھی ہراساں کیا جانا کسی حوالے سے درست نہیں۔ عامرخان کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں آیا جب ان کی فلموں ’دنگل‘ اور ’سیکرٹ سپر اسٹار‘ میں اداکاری کرنے والی اداکارہ زائرہ وسیم کو ہراساں کئے جانے کا واقعہ سامنے آچکا ہے۔عامر خان نے کہا کہ تخلیقی صلاحیتوں کے حامل افراد معاشرے میں صنفی تفریق کے خاتمے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔خواتین کو ہراساں کرنے کے حوالے سے عامر خان نے کہا کہ یہ معاملہ صرف فلم انڈسٹری یا ہندوستان تک محدود نہیں یہ سلسلہ دنیا بھر میں جاری ہے،چونکہ مرد حضرات شروع سے ہی طاقتور سمجھے جاتے رہے ہیں، اس لئے یہ مسئلہ بھی پرانا ہے۔عامر خان ان دنوں اپنی آنے والی فلم ’ٹھگز آف ہندوستان‘ کی شوٹنگ کے لئے تھائی لینڈ میں ہیں۔
 

شیئر: