Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گوانٹانامو بے میں اب بھی قیدیوں پر تشدد ہورہا ہے، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ۔۔۔اقوام متحدہ کے خصوصی مندوب برائے انسداد تشدد نیلز میلسر نے کہا ہے کہ گوانتاناموبے میں قائم امریکی حراستی مرکز میں امریکی اہلکار ابھی بھی وہاں قید افراد پر تشدد جاری رکھے ہوئے ہیں۔ نیلز میلسر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایک قیدی کو خاص طور پر تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ سابق امریکی صدر باراک اوبامہ نے ایک ایگزیکٹو آرڈر جاری کرتے ہوئے تفتیش کے متنازعہ طریقوں کے استعمال کا خاتمہ کر دیا تھا تاہم نیلزمیلسر نے کہا کہ سی آئی اے ابھی بھی قیدیوں پر مقدمات چلانے یا پھر انہیں زر تلافی دینے سے گریزاں ہے۔
 

شیئر: