Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

”#میں_کہنا_چاہتا_ہوں “

”#میں_کہنا_چاہتا_ہوں “پاکستانی صارفین کی طرف سے جاری ہونے والا ہیش ٹیگ ہے جس میں پاکستانی ٹویٹرز نے اپنے خیالات شیئر کئے ہیں۔پاکستانی رینکنگ میں دوسرے اور پھر تیسرے نمبرپر رہنے والے اس دلچسپ ہیش ٹیگ میں صارفین نے اپنے خیالات کا اظہار کیا کہ وہ دوسروں کو کیا کہنا چاہتے ہیں۔
میاں عمر نے لکھا کہ اپنی آواز کو رحم کے لئے ، کانوں کو شفقت کے لئے ، ہاتھ کو صدقہ کے لئے، دماغ کو حق کے لئے اور اپنے دل کو محبت کے لئے استعمال کریں۔
ڈاکٹر علی حیدر نے کہاکہ اپنی قدرو قیمت کوپہچانیں،اپنے آپ پر اعتماد اور بھروسہ کریں۔
ریحان نامی صارف نے ٹویٹ کیا:" #میں_کہنا_چاہتا_ہوں کہ قرآن سب سے بہترین کتاب ہے۔
ایک صارف نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ کے دل میں صدقہ کے لئے جذبہ نہیں تو آپ کے پاس بدترین دل ہے۔
ہبہ نے تحریر کیا کہ مصروف زندگی نماز کو مشکل بنا دیتی ہے لیکن نماز مصروف زندگی کو آسان بنا دیتی ہے۔
لبنیٰ عباس نے اپنے خیالات اس شعر میں بیان کئے:شہر بھر کی زلیخاو¿ں کو پردے کی نصیحت کرنے والے بہت ہیں،کوئی میرے شہر کے "یوسفوں" سے بھی کہہ دے نگاہیں نیچی رکھیں۔
 

شیئر: