Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ:پاک ہند افتتاحی ٹاکرا

 
لاہور: پانچویں بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے جس کا افتتاحی میچ پاکستان اور ہند کی ٹیموں کے درمیان 8 جنوری کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ایونٹ کے سیمی فائنلز یو اے ای اور عجمان جبکہ فائنل لاہور میں کھیلا جائے گا۔ 7 تا21 جنوری 2018 تک شیڈول بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کے میچز لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد اور عجمان میں کھیلے جائیں گے۔ایونٹ کے دونوں سیمی فائنلز 17 اور18 جنوری کو عجمان میں ہوں گے جبکہ فائنل 21 جنوری کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔واضح رہے کہ میگا ایونٹ کیلئے پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل 17 رکنی قومی ٹیم کا اعلان کر چکی ہے۔ نثارعلی کو کپتان اورعامراشفاق کو پاکستانی نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے دیگرکھلاڑیوںمیں ظفر اقبال، ساجد نواز، محمد ایاز، ریاست خان، محمد آصف، بدرمنیر، مطیع اللہ، انیس جاوید، ہارون خان، محمد جمیل، محسن خان، محمد اعجاز، ثنااللہ، اسرار حسین، محمد راشد اور منیجر ذیشان عباسی شامل ہیں۔ ٹیم آفیشلز میں عبدالرزاق کوچ، مسعودجان بیٹنگ کوچ، طاہر محمود بٹ ٹرینر اور آصف عظیم ٹیم پاکستان کے میڈیا منیجر ہوں گے۔

شیئر: