Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وندے ماترم کو قانونی تحفظ دینے کی اپیل مسترد

نئی دہلی۔۔۔۔سپریم کورٹ نے ’’جن گن من‘‘کی طرح وندے ماترم کو قانونی تحفظ فراہم کرنے کی اپیل مسترد کرنے کے دہلی ہائیکورٹ کے حکم کیخلاف دائر کردہ خصوصی درخواست خارج کردی۔ چیف جسٹس آف انڈیا دیپک مشرا ، اے ایم کھنولکر اور جسٹس وی وائی چندر چور پر مشتمل 3رکنی بنچ نے اس معاملے میں سینیئر وکیل پروین ایچ پاریکھ کے دلائل سننے کے بعد خارج کردی۔ کارگزار چیف جسٹس گیتا متل اور جسٹس سی ہری شنکر پر مشتمل دہلی ہائیکورٹ کی بنچ نے گوتم مورارکا کی جانب سے داخل کردہ اپیل مسترد کردی تھی جس میں انہوں نے قومی آنر ایکٹ 1971میں ترمیم کی اپیل کی تھی تاکہ وندے ماترم کے احترام کو قومی ترانہ کی طرح یقینی بنایا جاسکے۔

شیئر: