Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چوہدری برادران سے نیب میں50 منٹ تفتیش

 لاہور... آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری شجاعت حسین اور پرویز الہیٰ نیب لاہورکے سامنے پیش ہوگئے۔ نیب کے سوالنامے کاجواب جمع کرادیا۔ چوہدری برادران کو50 منٹ تک تفتیش کے بعد جانے کی ا جازت دیدی گئی۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری شجاعت نے کہا کہ نیب جب بلائے گا حاضر ہو جائیں گے۔ اداروں کا احترام کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہر سال الیکشن کمیشن او ر ایف بی آر میں اثاثوں سے متعلق گوشوارے جمع کرائے جاتے ہیں۔واضح رہے کہ چوہدری برادران کے خلاف 2 ارب 42 کروڑ سے زائد کے غیر قانونی اثاثے بنانے کے الزامات ہیں۔ نیب نے یکم جنوری 2000 کو ریفرنس دائر کیا تھا تاہم بعد میں ان کیسز کو بند کر دیا گیا تھا۔

شیئر: