Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خادم حرمین شریفین کی جانب سےصلاۃ استسقاء کی اپیل ۔..... اخباری شہ سرخیاں

15دسمبر جمعہ کو شائع ہونیوالے سعودی اخبار عکاظ کے صفحہ اول کی شہ سرخیاں
عکاظ
    ٭  سعودی نجی اداروں کی حوصلہ افزائی کیلئے 72ارب ریال کی شاہی منظوری۔چھوٹے اور درمیانے درجے کی کمپنیوں کی سرکاری فیس واپس کرنے کیلئے 7ارب ریال مختص۔
    ٭  خادم حرمین شریفین نے پیر کے روز صلاۃ استسقاء کی اپیل کردی۔
    ٭  حرمین شریفین میں تصویر پر پابندی اسلامی شعائر کی تعظیم کے جذبے سے لگائی گئی۔
    ٭  بدامنی کے مقدمات میں 38ممالک کے 5311افراد زیر حراست۔
    ٭  ریاض محکمہ تعلیم نے 1497طلبہ کو امتحان دینے سے روک دیا۔
    ٭  ریاض پر حوثیوں کا میزائل حملہ ایران کی شہ پر ہی ہوا تھا، تمام شواہد منظر عام پر آگئے۔ امریکہ نے ریاض پر داغے جانے والے میزائل کے ایرانی ساختہ ہونے کے ثبوت پیش کردیئے۔
    ٭  ایران سے متعلق واضح موقف پر سعودی عرب کی جانب سے امریکہ کیلئے اظہار تشکر۔
    ٭  روس نے سعودی عرب سے قربت بڑھانے کیلئے ایٹمی تعاون روڈ میپ جاری کردیا۔
    ٭  سعودی فلم اور فلمسازوں کی مدد کرینگے، سعودی وزیر ثقافت و اطلاعات ۔
* * * *
المدینہ
    ٭  شاہ سلمان نے عدالتی رپورٹوں کیلئے آن لائن وسائل کو سرکاری حیثیت دینے کا فرمان جاری کردیا۔
    ٭  خادم حرمین شریفین نے نجی اداروں کیلئے72ارب ریال ترغیبات پیکیج کی منظوری دیدی۔
    ٭  چھوٹے اور درمیانے درجے کے اداروں کی مدد کیلئے 4اسکیمیں تیار۔
    ٭  مکہ مکرمہ کے النکاسہ کے باشندوں کو 4ہزار پلاٹس کے معاوضے 3ارب ریال دیئے جائیں گے۔
    ٭  جدہ میں تیسرا بین الاقوامی کتب میلہ سعودی شہریو ں اور مقیم غیر ملکیوں میں مقبول۔
    ٭  یمن کی آئینی حکومت کی بحالی کیلئے قائم عرب اتحاد کے لڑاکا طیارو ں نے حوثیوں کا اسلحہ گودام تباہ کردیا۔
    ٭  فوجیوں کو رعایتی رہائشی قرضے مارچ 2018کے اختتام پر جاری کئے جائیں گے۔
    ٭  غیر ملکی سرمایہ کاروں کوسعودی عرب میں گرین کارڈ دینے کی تجویز زیر غور ۔
    ٭  اسرائیل نے حماس میزائل کے جواب میں 10فضائی حملے کردیئے۔
    ٭  معمول کی زندگی گزارنے میں حائل کمر کی پیدائشی بیماری میں مبتلا شہریوں کیلئے مالی اعانت کا فیصلہ۔
       
 

شیئر: