Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمران خان اہل یا نااہل؟فیصلے کی گھڑی آگئی

  اسلام آباد...سپریم کورٹ عمران خان اور جہانگیر ترین نااہلی کیس کا فیصلہ کچھ دیر بعد سنانے والی ہے۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں 3رکنی بنچ نے کمرہ عدالت میں نشستیں سنبھال لیں۔کورٹ نمبر1 کچھا کھچ بھرا ہو ا ہے۔ تحریک انصاف کی ر ہنما فردوس عاشق اعوان سمیت متعدد رہنما موجود ہیں۔عمران خان اہل یا نا اہل سب کی نظریں عدالت کی طرف لگی ہیں۔ سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی نے عمران خان اور جہانگیر ترین کی نااہلی کے لئے سپریم کورٹ میں 2 درخواستیں دائر کی تھیں۔ فیصلہ جمعہ کو دوپہر 2 بجے سنایا جائے گا۔ عدالت نے سماعت مکمل ہونے کے بعد کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔کیس کی آخری سماعت میں چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے تھے کہ عمران خان نے لندن فلیٹ ظاہر کیا لیکن کبھی آف شور کمپنی ڈکلیئر نہیں کی۔

شیئر: