Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لائنل میسی کےلئے 2مزید ایوارڈ

بارسلونا:فٹبال کی دنیا کے سپر اسٹا اور ارجنٹائن کے نامور کھلاڑی لائنل میسی نے روایتی حریف کرسٹیانو رونالڈو کو پیچھے چھوڑتے ہوئے اسپینش لیگ کے 2 ایوارڈ جیت لئے۔ بارسلونا کے عالمی شہرت یافتہ اسٹار لائنل میسی نے ہسپانوی فٹبال لیگ لالیگا کے ٹاپ اسکورر اور سیزن 17-2016 ءکے بہترین کھلاڑی کے ایوارڈز اپنے نام کر لئے۔اسپین کے شہر بارسلونا میں میسی کو ایک نہیں بلکہ 2 انفرادی ایورڈز سے نوازاگیا۔ بارسلونا ٹیم کے مایہ ناز اسٹرائیکر ا سپینش لیگ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ ارجنٹائن کے اسٹرائیکر نے گزشتہ سیزن میں لالیگا فٹ بال لیگ میں 37 گول کئے تھے اور یہ چوتھا موقع تھا کہ انہوں نے لا لیگا میں سب سے زیادہ اسکور کئے جبکہ پانچویں مرتبہ بہترین کھلاڑی کا ایوارڈز جیتنے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔مارکا فٹ بال ایوارڈز کی تقریب کے موقع پر میسی نے اپنے بیان میں کہا کہ لالیگا ٹاپ اسکورر اور سیزن کے بہترین کھلاڑی کے ایوارڈز جیتنے پر بے حد خوشی ہوئی۔انہوں نے کہا کہ میری ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ عمدہ کارکردگی دکھا کر اپنی ٹیم کو فتوحات دلانے میں کردار ادا کروں اور تمام ٹائٹلز کیلئے بھرپور محنت کرنا میرا مشن ہے۔

شیئر: