Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فیس بک اب چہرے شناخت کرے گی

سماجی رابطے کی معروف ویب سائٹ فیس بک کی جانب سے کارآمد فیچر متعارف کروادیا گیا ہے۔نئے فیچرز سے فیس بک پوسٹ کی جانے والی کسی بھی تصویر میں موجود افراد کے چہروں کو پہچان کر انہیں نوٹیفیکیشن جاری کرے گی یعنی اگر کوئی بھی فرد خاموشی سے یا بنا ٹیگ کیے آپ کی تصویر پوسٹ کرے تو فیس بک نوٹیفیکیشن کے ذریعے اس بات کی اطلاع کردے گی۔صارف کو اس بات کا اختیار دیا جائے گا کہ وہ خود کو اس تصویر میں ٹیگ کردے یا پھر اس تصویر کو رپورٹ کر دے۔ یہ فیچر پروفایل فوٹوز کے لیے بھی کام کرے گا۔ فیچر کو فیس بک کی پرائیویسی سیٹنگز کے ذریعے ایکٹیو یا ٹرن آف کیا جا سکے گا۔
 

شیئر: